بريلى، 11 دسمبر (يوا ين آئى) کيمکل کھادوں کے برے اثرات سے عام آدمى کو بچانے کے لئے اترپرديش ميں کسانوں کو کيچوے سے بنے کھاد پيدا کرنے اور کسانوں کو اس کے استعمال کے بارے ميں تربيت دينے کا اہم منصوبہ شروع کيا گيا ہے۔
سرکارى ذرائع نے
آج يہاں يو اين آئى کو بتايا کہ کيميکل کھاد اور کيمکل کے برے اثرات سے کسانوں کو بچانے کے لئے يہ منصوبہ پورى رياست ميں ايک ساتھ نافذ کيا جانے کا انتظام کيا گيا ہے۔ اس کے تحت ملک بھر ميں منتخب کسانوں کے لئے تربيتى پروگرام بھى منعقد کئے جارہے ہيں۔